مینز کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کےلیے میگا ایونٹس کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
آئی سی سی نے 14 ٹیموں پر مشتمل مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں تین مرحلوں پر مشتمل نیا فارمیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میگا ایونٹ کا آغاز 12، 13 اور14 نمبر کی ٹیموں کے درمیان "سپر سیریز" مرحلے سے ہوگا۔
سپر سیریز کی فاتح ٹیم دوسرے مرحلے میں جگہ بنائے گی جہاں بارہ ٹیمیں 6، 6 کے دو گروپس میں مد مقابل ہوں گی اور دوسرے مرحلے سے مجموعی طور پر 7 ٹیمیں "سپر 7" مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی یعنی دونوں گروپس کی ٹاپ تین، تین ٹیموں کے ساتھ ایک بہترین رینکڈ ٹیم سپر 7 کھیلے گی۔
سپر 7 مرحلے میں تمام 7 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی، ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نئے ورلڈ کپ فارمیٹ کا مقصد پہلے میچ سے ہی ہر مقابلے کو زیادہ اہم اور دلچسپ بنانا ہے۔
دوسری جانب 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 کی جگہ سپر 10 مرحلہ متعارف کرایا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 20 ٹیموں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا یعنی ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
آئی سی سی کے مطابق سپر 10 مرحلے میں دو گروپس بنیں گے، دونوں گروپس کی پہلی پوزیشن والی ٹیم براہ راست سیمی فائنل کھیلیں گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلی بار ایلیمینیٹر میچز کھیلے جائیں گے اورایلیمینیٹر میچز کے فاتح سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے 16 ٹیموں پر مشتمل عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کی بھی منظوری دے دی۔
16 ٹیموں کا مجوزہ عالمی ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا جس کی حتمی منظوری نومبر میں متوقع ہے۔
آئی سی سی بورڈ نے 2028ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نئے کوالیفکیشن نظام کی بھی منظوری دے دی ہے، 2026ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہِ راست کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیمیں گلوبل کوالیفائر میں شرکت کریں گی۔
2028ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے افریقا، ایشیاء، یورپ، امریکا اور ایسٹ ایشیاء پیسیفک ریجن سے ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط