بھارت نے انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے 6 وکٹوں سے جیت لیا
بھارت اور انگلینڈ کے تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بھارت نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔
برمنگھم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 48 اوور میں 258 رنز بنا کر اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جو روٹ 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے 76 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 6 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 4 کھلاڑیوں کو باہر کیا جبکہ پرسید کرشنا اور گرنور برار نے 2، 2 وکٹ حاصل کی، جسپرت بمرا اور شیوم دوبے نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
بھارتی ٹیم نے 259 رنز کا ہدف 46 ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے اوپننگ بیٹر شبمن گل 80 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جبکہ واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل بالترتیب 52 اور 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر سمیت جوش ٹنگ اور سیم کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا اور آخری میچ 19 جولائی کو شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی تھی جسے انگلینڈ نے 4-0 سے جیتا تھا، جبکہ پہلا ٹی 20 بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق