فیفا ورلڈکپ: اسپین نے فرانس کو شکست دیکر 16 برس بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو شکست دے دی جس کے ساتھ ہی اسپین کی ٹیم 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔
اسپین نے انتہائی جارحانہ انداز سےمیچ کا آغاز کرتے ہوئے جلد ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہی ہاف میں میکیل اویارزابال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلائی، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا پانچواں گول بھی تھا۔
اسپین کی جانب سے دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔
دوسرے ہاف میں فرانس نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، ٹورنامنٹ میں 8 گول داغنے والے فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپے اس سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اسپین کی ٹیم 16 برس بعد فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، 2010 میں اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
اسپین کا مقابلہ انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے اتوار کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل اٹلانٹا اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب فرانس اب ہفتے کو تیسرے نمبر کے میچ میں میدان میں اترے گا، جہاں کائلیان ایمباپے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط