آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے 12 کرنے کی تجاویز ہے، 2027ء کے ورلڈکپ میں ’سپر سیون‘ مرحلہ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹس کے فارمیٹ میں تبدیلی سے پاک بھارت روایتی ٹاکرے مزید بڑھ جائیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے سیمی فائنلز شامل کرنے کی بھی تجویز ہے، مڈل رینکڈ ٹیموں میں ٹیسٹ کرکٹ کا جوش بڑھانے کے لیے سیمی فائنل کا فارمولا زیرِ غور ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’سپر ایٹ‘ مرحلے کو ’سپر ٹین‘ میں تبدیل کرنے کا جائزہ لے رہی ہے، فٹ بال کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کروانے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب مستقبل میں باہمی سیریز کے بجائے چار ملکی منی ٹورنامنٹس کروائے جانے کا امکان ہے۔
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط