پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز نے پاکستان پہنچتے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
آسٹریلیا کے فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپر کوچ باب ویلڈوف، اسپورٹس سائیکا لوجسٹ کرس بوون نے آج صبح نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔
قومی ہاکی کھلاڑیوں کے تین گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں غیر ملکی کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا، غیر ملکی کوچز شام میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جو آج شام سے اسلام آباد میں ٹریننگ کریں گے۔
کیمپ کے لیے طلب کئے گئے 26 کھلاڑیوں میں سفیان خان اور حنان شاہد کا نام بھی شامل ہے جو انجری سے ری کوری کے بعد پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کریں گے۔
سفیان خان اور حنان شاہد ان دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلا ہدف ورلڈ کپ میں ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کی تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ ورلڈ کپ 15 اگست سے نیدر لینڈ اور بیلجیئم میں شروع ہوگا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

