پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف پے درپے شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بھارتی ٹیم میں بھونچال پیدا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کا اہم رکن فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہے، جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ واش کے بعد ڈریسنگ روم میں دراڑیں آچکی ہیں اور گزشتہ کئی مہینوں سے ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کے اہم رکن کا آئی پی ایل کی ٹیم جوائن کرنے کا امکان ہے جبکہ سپورٹ اسٹاف کے ایک اور رکن کے بھی جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات نے معاملات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، انگلینڈ کےخلاف سیریز کے بعد بھارتی بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائیکا ٹیم کی ناکامیوں پر بورڈ کی ریویو میٹنگ کا کہہ چکے ہیں، ریویو میٹنگ میں بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کی وجوہات کا تعین کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد بھارت کو آئر لینڈ نے بھی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا اور اب انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں بھی بھارت تین صفر کے خسارے کے ساتھ سیریز سے ہاتھ دھو چکا ہے۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر