پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم ہیں اور انٹرنیشنل معیار کے جیولین کے بغیر پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر سلطان نے کہا کہ میرے پاس مقامی طور پر تیار ہونے والے جیولین ہیں، ارشد ندیم سے جیولین ادھار لے کر پہلے ٹریننگ کرتا تھا مگر آج کل میری اور ارشد ندیم کی ٹریننگ ایک ہی وقت میں ہوتی ہے ارشد ندیم سے ان کی ٹریننگ کے وقت جیولین مانگنا مناسب نہیں لگتا۔
یاسر سلطان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیڈریشن کو جیولین کے لیے کہا تو پھر فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو جیولین کے لئے خط لکھا ہے مجھے امید ہے کہ مجھے معیاری جیولین مل جائیں گے اور میری تیاری مزید اچھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میرے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے جس کے لیے پرجوش ہوں، ارشد ندیم کے ساتھ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے ہونے سے سپورٹ بھی ہوتی اور ساتھ میں اچھا پرفارم کرنے کا پریشر بھی ہوتا ہے نئے کوچ کے ساتھ فٹنس پر کام زیادہ کیا ہے، اچھے نتائج کے لیے پر امید ہوں۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان