قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر کھلاڑی ڈریگ فلکر سفیان خان اور فارورڈ حنان شاہد کی ری کوری مکمل ہو گئی ہے اور ری ہیب کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سفیان خان اور حنان شاہد پرو ہاکی لیگ سے قبل فٹنس مسائل سے دو چار ہو گئے تھے اور اہم ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیان خان نے کہا کہ اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، سے ٹریننگ شروع کر دی ہے کیمپ میں جا کر مکمل فٹنس حاصل کروں گا اور میرا ہدف ہے کہ ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں۔
سفیان خان نے کہا کہ ابھی 100 فیصد گیم نہیں کھیل رہا، فزیو نے کہا ہے کہ 25 جولائی تک مکمل میچ کھیل سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی ہدف ہے اور پھر ایشین گیمز کو ہدف بنایا ہے، پرو لیگ سے ایک روز قبل انجرڈ ہونا کافی مشکل وقت تھاری ہیب میں اکیلے رہنا کافی مشکل تھا مگر ٹرینر اور فزیو نے کافی محنت کی۔
دوسری جانب فارورڈ حنان شاہد نے کہا کہ دو بار مسلسل انجرڈ ہونا اور پھر ریکوری کرنا کافی مشکل تھا اب ٹریننگ شروع کردی ہے، ری ہیب کے دوران بھی ہاکی کے قریب رہا انجری کے بعد پہلی بار میچ کھیلنے کا احساس خوش آئند تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس پر فینز کا ناراض ہونا بنتا ہے پرولیگ میں ٹیم کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی فینز سے وعدہ کرتا ہوں کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، میرا ہدف ہے کہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے، ایشین گیمز میں ہم پوری دنیا کو سرپرائز کریں گے۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر