شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کوخیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ (کے سی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقررکیاکردیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کی لانچنگ تقریب 18 جولائی کو شام 6 بجے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں ہوگی۔
شاہد آفریدی نے خیبر پختونخوا، خصوصاً پشاور کے عوام اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کریں، نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کریں اور صوبے میں کرکٹ کے اس نئے سفر کا حصہ بنیں۔
خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے لیگ کمشنر اور سابق قومی کپتان یونس خان بھی اس منصوبے کے اہم ستون کے طور پر تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ پاکستان کے متعدد معروف سابق اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی اس تاریخی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ تقریب کے دوران لیگ کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ صوبہ بھر میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، لیگ کی اہم تفصیلات، آئندہ سرگرمیوں اور دیگر بڑے اعلانات بھی کیے جائیں گے۔
کے سی ایل انتظامیہ نے عوام، خصوصاً فیملیز، کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جبکہ شائقین کی شرکت کے لیے فری ٹکٹس بھی مختص کیے گئے ہیں۔
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
-
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل