ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کھلاڑیوں کے لیے نظم و ضبط سے متعلق الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس والے واقعے کے بعد کھلاڑیوں کو پروٹوکول کی وضاحت کر دی گئی ہے، پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں کے میچ کے بعد اگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی۔
برطانوی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا اور رات 10بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سیکورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی شراب کےنشے میں پبلک میں نظرنہیں آئیں گے، نئی پالیسی کے مطابق کھلاڑی ٹیم ہوٹل کے پبلک ایریاز میں بھی الکوحل استعمال نہیں سکیں گے۔
برطانوی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر الکوحل سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا اشیاء کو پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور ای سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے نئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کے معاملے پر کافی تنقید ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل نومبر میں ہیری بروک بھی شراب پی کر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر