فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فرنچائز کرکٹ میں بڑھتے ہوئے کرپشن کے خطرات پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ نے مختلف لیگز میں بڑھتے ہوئے بدعنوان عناصر کی نشاندہی کی ہے جس پر آئی سی سی نے کرپشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے مضبوط حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فرنچائز کرکٹ کے معاملات قواعد و ضوابط میں لانے کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے اور آئی سی سی فرنچائز کرکٹ کے لیے سخت قوانین متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزید ڈومیسٹک لیگز کو آئی سی سی کی منظوری لازمی قرار دینے کی تجویز ہے، انٹیگریٹی خدشات پر آئی سی سی کو لیگز میں براہِ راست مداخلت کے اختیارات دینے پر غور کر رہا ہے۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی بیٹنگ اور مشکوک اسپانسرشپس کو کرپشن کا بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، ایڈنبرا میں جاری آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں انسدادِ کرپشن اقدامات پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
-
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل