بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست سے دوچار کر کے 5 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کے شہر برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی کپتان شیریاس ائیر کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر انگلش بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، کپتان شریاس ائیر 49 گیندوں پر 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ول جیک اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 14 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر ہی فتح اپنے نام کرلی۔ فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر نے 8 رنز اسکور کئے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان