دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور دورے کے لیے منتخب اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس کی۔
کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ کیمپ میں کھلاڑی کل سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے ۔
مختصر دورانیے کا یہ کیمپ 12 جولائی کو ختم ہوگا اور ٹیم 13 جولائی کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچز 19 اگست ، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان