کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ کامن ویلتھ گیمز کے لئے پاکستان کا دستہ 36 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑی، باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے۔
ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین اتھلیٹکس میں شرکت کریں گے جبکہ باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائیکہ زاہد، قدرت اللہ، ثمامہ رحمان شرکت کریں گی۔
کامن ویلتھ گیمز میں شہزاد علی جمناسٹک، شاہ حسین جوڈو، مقصود، وسیم خان اور محمد ایوب قریشی لان بال میں شرکت کریں گے۔
ان کے علاوہ حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
علم میں رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے جائیں گے۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان