July 09, 2026 | 01:28 pm

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں آٹھ مضبوط ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پہلے کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار ہونے والی فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔ یہ اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کائلین ایمباپے سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے، جو سات گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب مراکش کی ٹیم ہے جس کا ڈیفنس بھی مضبوط ہے اور اس کے اسٹرائیکر حریف کے ڈیفنس کو توڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں جس کے باعث ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے دیگر کوارٹر فائنلز میں اسپین اور بیلجیئم کی ٹیمیں کل رات 12 بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہفتے کی شب پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہوگا۔

کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا اور آخری مقابلہ دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اتوار کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں