پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کر دی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کر دی۔
پی سی بی کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کے آغاز سے قبل اگست میں چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 میں لگ بھگ ڈیڑھ برس ہے اور تیاریاں شروع کرنے کا وقت ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ سے پہلے ایک پول تیار کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز نے مل بیٹھ کر چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں وائٹ بال کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔
عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹرز اور کوچز ہر کھلاڑی کے رول کے مطابق پلئینگ الیون بنائیں گے اور ٹورنامنٹ سے ہمیں یہ پتہ چل جائے گا کہ کس پول کو لے کر آگے چلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچز ٹیلی کاسٹ ہوں گے ، سب کی پرفارمنس سامنے ہوگی ، پول بنانا آسان ہو گا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں رینکنگ ٹاپ فور میں ہونی چاہیے، اس سے نیچے رینکنگ ہو مانا نہیں جا سکتا ، اب رینکنگ کی چھلانگ لگے گی۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر