July 09, 2026 | 09:17 am

فیفا ورلڈ کپ فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو، عالمی ستارے جلوہ گر ہوں گے

فیفا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 19 جولائی 2026 کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ فائنل کے دوران پہلی بار ہاف ٹائم شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے۔

اس کے علاوہ نائجیرین گلوکار برنا بوائے، گستاوو ڈوڈامل، پی ایس 22 کورس اور کولڈ پلے بھی اس خصوصی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ یہ شو صرف موسیقی اور فٹبال کا جشن نہیں بلکہ دنیا بھر کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور کھیل کے مواقع بڑھانے کے مشن کا بھی حصہ ہے۔

دوسری جانب جسٹن بیبر نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے اور وہ اس تاریخی ہاف ٹائم شو کا حصہ بننے پر خوش ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ اقدام دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم کے مواقع بڑھانے میں مدد دے رہا ہے۔

مزید خبریں