مصر نے ارجنٹینا کیخلاف میچ کے ریفریز کی فیفا میں باضابطہ شکایت درج کرادی
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ مصر نے فیفا سے ارجنٹینا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کے ریفریز کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔
مصری فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور دیگر کو ورلڈکپ سے باہرکرنےکا مطالبہ کردیا۔
مصری فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ ریفری اور وی اے آر نے سنگین غلطیاں اور دوہرا معیار اپنایا، جس کے باعث مصرکو ورلڈکپ سے باہر ہونا پڑا۔
مصری فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا سے ریفری اور وی اے آر حکام کے خلاف تحقیقات اور ورلڈکپ سے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔
مصری فٹبال فیڈریشن نے الزام عائد کیا ہےکہ ریفریز نے متعدد مواقع پر ویڈیو ریویو سے گریز کیا اور واضح غلط فیصلے کیے، مصرکی ٹیم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے، فیفا اس معاملےکی مکمل تحقیقات کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہوگئے اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی متنازع فیصلوں پر ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ ریفری نے تقریباً 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔
میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم اس دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرادیا، ارجنٹینا کے کھلاڑی کے اس عمل پر ریفری کی جانب سے فاؤل نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک اور موقع پر بھی مصر اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹینا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فاؤل اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔
مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔
بعد ازاں ارجنٹینا نے دوسرے ہاف میں 3 گول کرکے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر