بابر اعظم کی کپتانی سے اچھے نتائج کی امید ہے: سرفراز احمد
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، امید ہے وہ ٹیم کو اچھے سے لے کر چلیں گے۔
کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن اسپورٹس میڈیا الائنس (آسمان) کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کیمپ کا مقصد فٹنس معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کیمپ لگا تھا جس میں فٹنس کے مسائل آئے تھے جن میں سے کچھ حل کر لیے گئے تھے کچھ کل سے شروع ہونے والے کیمپ میں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، امید ہے وہ ٹیم کو اچھے سے لے کر چلیں گے، ان کی کپتانی سے اچھے نتائج کی امید ہے۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ اسپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام اچھا اقدام ہے، پہلے کی صحافت اور موجودہ جرنلزم میں بڑا فرق آگیا ہے۔ پہلے صحافی گراؤنڈ میں آتے تھے پرفارمنس دیکھ کر اس کا اظہار کرتے تھے، اب سوشل میڈیا کو دیکھ کر رائے بنائی جاتی ہے۔ کھلاڑیوں کے پرسنل ایشوز پر بات کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اسپورٹس میڈیا الائنس کھیلوں کے صحافیوں کیلئے کام کرے گی، تجربہ کار صحافیوں کی وجہ سے بہتری آئے گی، اور اچھی صحافت دیکھ کر نوجوان کھلاڑی کھیل میں آنے سے نہیں گھبرائیں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ وہ خود جب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنی خبر کی فوٹو کاپی کروا کر موٹرسائیکل پر آئی آئی چندریگر روڈ آتے تھے اور اخبارات کے دفاتر میں اپنی خبر ڈالتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسوسی ایشن اسپورٹس میڈیا الائنس (آسمان) کا قیام اچھا اقدام ہے۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل