July 08, 2026 | 01:38 pm

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹر جگہ نہ بنا سکا

فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں۔

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کاپہلانمبربرقرار ہے جبکہ انگلش بیٹرز ہیری بروک اور جو روٹ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے ٹیمبا بووما پانچویں نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

سری لنکاکےکمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کےبعدچھٹےنمبر پر آگئے جبکہ ویسٹ انڈیزکےجسٹن گریوز 14 درجےترقی کےبعد49 ویں نمبرپرآگئے اور شائےہوپ 6 درجےترقی کےبعد51نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فہرست میں 18 واں نمبر ہے جبکہ کپتان بابراعظم 19 نمبر پر ہیں اور سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود 44 ویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں