July 08, 2026 | 10:13 am

پاکستان ٹیسٹ کے اراکین آج اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے

فوٹو پی سی بی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اراکین دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تیاریوں کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے اور پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہو گا۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ پریکٹس میچ 18 جولائی سے شروع ہو گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اتوار کو بابر اعظم کی قیادت میں ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اسکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچز 19 اگست ، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں