July 08, 2026 | 08:28 am

فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سوئٹزرلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی / فوٹو رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ وینکوور میں کھیلا گیا میچ مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے بعد بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے باعث فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں اور پنالٹی کک سیشن میں سوئٹزرلینڈ نے 4 اور کولمبیا نے 3 گول اسکور کیے۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے روبن وارگاس نے فیصلہ کن پنالٹی کامیابی سے اسکور کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی اور پہلی مرتبہ سات دہائیوں سے زائد عرصے بعد فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔

مزید خبریں