July 07, 2026 | 02:04 pm

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شپورزدران انتقال کر گئے

فائل فوٹو

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شپورزدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نےشپورزدران کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شپورزدران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے۔

38 سالہ شپورزدران گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

اے سی بی کے مطابق شپور زدران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

شپور زدران بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے اور وہاں افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔

شپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

مزید خبریں