فاطمہ ثناء سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے بعد دی ہنڈرڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوں گی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں شرکت کریں گی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا وہ حصہ نہیں ہوں گی کیونکہ ون ڈے کھیلنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثناء دی ہنڈرڈ میں کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں انہیں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران برمنگھم فینکس نے اپنی ٹیم کے لیے سائن کیا تھا۔
دی ہنڈرڈ کا آغاز 21 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہے گا، جس کے باعث فاطمہ ثنا سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔
پاکستان ویمن ٹیم دورۂ سری لنکا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
ون ڈے سیریز کے میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو ہوں گے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل