July 07, 2026 | 08:58 am

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو4-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا / فوٹو رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ16 میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

سیٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 9 ویں منٹ میں پہلا گول کر ڈالا اس کے بعد امریکا کی جانب سے 31ویں منٹ میں مالک ٹل مین نے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

کھیل کے ڈی کیٹیلیئر نے ہیڈر کے ذریعے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے بیلجیئم کو دوبارہ برتری دلائی۔ واضح رہے کہ بیلجیئم کی جانب سے چارلس ڈی کیٹیلیئر نے دو گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے ہاف کے 57 ویں منٹ پر بیلجیئم کے ہانس واناکن گیند جال میں پہنچا کر اسکور 1-3 کر دیا جو آخری وقت تک برقرار رہا مگر انجری ٹائم میں رومیلو لوکاکو نے گیند اپنے قبضے میں لے کر شاندار انداز میں چوتھا گول اسکور کیا اور بیلجیئم کی4-1سے فتح یقینی بنا دی۔

اس شکست کے ساتھ امریکا ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے والا آخری میزبان ملک بن گیا، اس سے قبل کینیڈا اور میکسیکو بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہو چکے تھے۔

کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ اسپین سے 10 جولائی کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسری جانب اسپین نے اپنے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔

مزید خبریں