فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں اسپین نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اضافی وقت کے آخری لمحات میں پرتگال کو 0-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا مگر کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں محتاط رہیں اور مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوگیا۔
اضافی وقت کے اختتامی لمحات میں اسپین کے کھلاڑی میکل میرینو نے طاقتور شاٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اسپین کو فیصلہ کن برتری دلائی۔
اس فتح کے ساتھ اسپین نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ 10 جولائی کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں بیلجیئم سے ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ میچ ممکنہ طور پر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری مقابلہ بھی ثابت ہوا۔ 41 سالہ رونالڈو نے میچ سے قبل ایک بار پھر کہا تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔
رونالڈو نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر میں 27 میچز میں 11 گول اسکور کیے اور مسلسل چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل