فیفا صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کال کی تصدیق کردی
بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
ایک بیان میں جیانی انفانٹینو نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ فولارن بیلاگن کیس فیفا کے آزاد عدالتی کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیفا کے جوڈیشل ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں، فیصلے صرف قوانین اور حقائق کی بنیاد پر کرتے ہیں، میں فیفا ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے جاری ہونے کے بعد ہی انہیں پڑھتا ہوں۔
جیانی انفانٹینو نے یہ بھی کہا کہ بعض فیصلوں سے اتفاق ہوتا ہے، بعض پر حیرت ہوتی ہے اور بعض سے اختلاف بھی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی رائے سے قطع نظر، آزاد فیفا کے جوڈیشل اداروں کے فیصلوں کا احترام ہمیشہ کرتا ہوں۔
فیفا صدر نے کہا کہ دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، حکومتی عہدیداروں اور فٹبال سے وابستہ شخصیات کی کالز معمول کا حصہ ہیں۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل