ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس بار بہتر پلاننگ کے ساتھ لیڈ کروں گا: بابر اعظم
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے اور اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو تیز کھیلتا ہوں۔
پی سی بی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ لیڈ کروں گا۔
قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ کپتانی میں پختگی اور کلیئرٹی آتی ہے، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی، میری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے بات کرکے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میری توجہ ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر ہے، ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، این سی اے ریڈ بال کیمپ ٹیم کے لیے بہت اہم رہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ٹریننگ سے کھلاڑی مضبوط ہوتے ہیں،کیمپ میں میچ کے دباؤ اور مختلف صورتحال سے نمٹنے پر کام کیا گیا، ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ہوگا لیکن ہم نے اس کی تیاری کی ہے، کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، انگلینڈ میں یہ مددگار ہوگا۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے، اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو تیز کھیلتا ہوں، صورتحال کے مطابق دفاعی بیٹنگ کرتاہوں ، مثبت تنقید کو سنتے ہیں اور مفید باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نتائج ایک ہفتے یا ایک ماہ میں نہیں آتے، روٹین بہت اہم ہوتی ہے، فینز کی توقعات ہمیشہ زیادہ ہوتی ہیں اور ہم اس بات کو سمجھتے ہیں، شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل