معلوم تھا کہ میچ مشکل ہو گا: میسی کا کیپ وردے سے سنسی خیز میچ پر ردِعمل
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں کیپ وردے کے خلاف سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد حریف ٹیم کی خوب تعریف کی۔
لیونل میسی نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہم نے ہمیشہ کی طرح اچھا کھیلنے کی بہت کوشش کی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب اہم چیز آرام کرنا، آگے کے بارے میں سوچنا اور آج کے کھیل سے اچھا سبق سیکھنے کی کوشش کرنا ہے۔
ارجنٹینا کے کپتان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صرف کوالیفائی کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اپنی بہت سی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے، میرے خیال میں آج کے میچ میں بھی ہم سے بہت سی علطیاں ہوئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ یہ ایک بہت ہی مشکل میچ ہونے والا ہے کیونکہ کیپ وردے میں کچھ تو بات ہے جو وہ اسپین اور یوراگوئے جیسی ٹیموں سے جیتی۔
لیونل میسی نے کہا کہ میچ کے دوران ہمارے لیے پہلا گول کرنا انتہائی مشکل رہا، جب پہلا گول ہو گیا تو ہمیں لگا کہ اب ہم آرام سے میچ جیت جائیں گے اور سکون سے کھیلیں گے، لیکن صورتِ حال ہماری سوچ کے بالکل برعکس تھی، ہم مخالف ٹیم پر اچھی طرح سے دباؤ نہیں ڈال سکے اور انہوں نے ہمارا اپنی پوری طاقت سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے تھے کہ یہ میچ مشکل ہو گا، کیونکہ یہ ایک ناک آؤٹ ٹورنامنٹ ہے اور کوئی بھی کسی کو مفت میں کچھ نہیں دیتا۔
ارجنٹینا کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کی خاص بات ہی یہ ہے کہ اس میں ہر میچ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیم کیپ وردے کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے شکست دی۔
میچ کے دوران فٹبال لگنے سے لیونل میسی کے سر پر چوٹ بھی لگی، لیکن چوٹ لگنے کے باوجود بھی انہوں نے میچ مکمل کیا۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل