23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: کرسٹیانو رونالڈو
پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 23 سال سے مجھے تنقید کا نشانہ بنا کر میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔
41 سالہ رونالڈو نے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ میں پہلے جیسا کھلاڑی نہیں رہا، تاہم میں اب بھی ٹیم کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ کے دوران میں 3 گول کر چکا ہوں اور اپنی ذمے داری پوری دیانت داری سے نبھا رہا ہوں۔
فٹبالر نے واضح کیا کہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میں خود کروں گا، کسی اور کے کہنے پر یہ فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلسل تنقید نے مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں اس پر شکر گزار ہوں۔
رونالڈو نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے یا نہ جیتنے سے میری شخصیت تبدیل نہیں ہو گی کیونکہ میں اپنے کیریئر میں ہمیشہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں۔
اسپین کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ انتہائی سخت ہو گا جس کے لیے پرتگال کو حوصلے، محنت اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل