نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب کر دی گئی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب کر دی گئی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ این سی اے میں نصب کی گئی جدید بولنگ مشین کھلاڑیوں کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی اور اس بولنگ مشین کے ذریعے بیٹرز جدید انداز میں اپنی تیاری کر سکیں گے۔
اس جدید مشین کی فرنٹ اسکرین پر بولر کی ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن دکھائی دیتی ہے جبکہ بیٹرز کو بولر کے ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اس جدید مشین میں لائن، لینتھ، اسپیڈ، سوئنگ اور ہائٹ کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، کوچز اور کھلاڑی انفرادی گیندیں، اوورز اور اسپیلز بھی محفوظ کر سکتے ہیں اور اس محفوظ کیے گئے اوورز اور اسپیلز کو میچ جیسی صورتحال بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹرو مین 3 جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ یہ مشین استعمال کرنے والا پہلا کرکٹ بورڈ ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ روایتی بولنگ مشینز میں بیٹرز کے لیے ریلیز پوائنٹ کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے، اس مشین سے بیٹر بولر کی ویڈیو دیکھ کر اپنی تیاری بہتر کر سکتا ہے اور یہ مشین کھلاڑی کو میچ صورتحال کے قریب تر تیاری میں مدد دیتی ہے۔
دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ مشین ہمیں جدید کرکٹ کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتی ہے، گیند ایکشن کے ساتھ آتی ہے، اس لیے ٹائمنگ میچ جیسی رکھنی پڑتی ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی بیٹرز کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی، مستقبل میں کھلاڑی اس مشین سے مزید فائدہ اٹھائیں گے۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل