فیفا ورلڈکپ: برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔
میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ پہلا گول ایرلنگ ہالینڈ نے 79ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول بھی ایرلنگ ہالینڈ نے 90 منٹ میں کیا۔
برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔
یوں ناروے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی اور برازیل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
اس شکست کے بعد ورلڈکپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے اور انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناروے سے شکست کے بعد برازیلین صحافی سے گفتگو میں نیمار نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی، یہ سب یہاں اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا، اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔
34 سالہ نیمار نے برازیل کے لیے اپنا پہلا میچ 10 اگست 2010 کو کھیلا، جو امریکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ تھا۔ یہ میچ ایسٹ ردرفورڈ، نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلا گیا تھا۔
نیمار اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام برازیل کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر کیا، جن کے 80 گول ہیں جو لیجنڈری کھلاڑی پیلے سے 3 گول زیادہ ہیں۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل