فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ کوارٹر فائنل میں، میزبان میکسیکو کا سفر ختم
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو3-2سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔
میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں میزبان ٹیم نے ابتدائی لمحات میں گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا، تاہم انگلینڈ نے چند ہی منٹوں میں 2 گول کرکے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول جوڈ بیلنگھم نے 36 ویں منٹ پر کیا پھر دوسرے منٹ پر بیلنگھم نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو ایک اور برتری دلا دی۔
میزبان میکسیکو کی جانب سے جولین کوئنونیس نے 42 ویں منٹ پر زور دار کک لگاتے ہوئے خسارہ 2-1 کر دیا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ کو اس وقت دھچکا لگا جب جاریل کوانسا کو 54ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد انگلش ٹیم بقیہ میچ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی۔
انگلش فٹبالر ہیری کین نے 60 ویں منٹ پر پنالٹی کک کی بدولت گول کرکے انگلینڈ کی برتری 3-1 کر دی، کھیل کے 69 ویں منٹ پر میکسیکو کو بھی پنالٹی کک ملی جس پر راؤل خیمنیز نے گول کرکے خسارہ کم کیا۔
کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے میکسیکو کی جانب سے 2 گول کے مقابلے میں 3 گول کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ 11 جولائی کو میامی میں ناروے سے ہوگا۔
-
پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
-
شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
-
’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
-
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
-
سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان
-
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام
-
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل