July 06, 2026 | 08:26 am

ورلڈ کپ: ہالینڈ کے دو گول، ناروے نے برازیل کو شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ 11 جولائی کو میامی کے میدان پر انگلینڈسے ہوگا / فوٹو رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ 16 کے میچ کے دوسرے ہاف کے 79 ویں منٹ پر ایرلنگ ہالینڈ نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلا د جبکہ دوسرا گول بھی ایرلنگ ہالینڈ نے کھیل کے آخری منٹ پر کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ کھیل کے اضافی وقت کے دسویں منٹ میں نیمار نے پنالٹی پر برازیل کے لیے ایک گول ضرور کیا تاہم یہ محض خسارہ کم کرنے تک محدود رہا۔

اس کامیابی کے ساتھ ناروے نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ برازیل 1990 کے بعد پہلی مرتبہ اتنے ابتدائی مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

ارلنگ ہالینڈ نے میچ میں دو گول کرکے ٹورنامنٹ میں اپنے گولوں کی تعداد 7 کر دی، جس کے بعد وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں کیلیان ایمباپے اور لیونل میسی کے برابر آ گئے ہیں۔

علم میں رہے کہ کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ 11 جولائی کو میامی کے میدان پر انگلینڈسے ہوگا۔

مزید خبریں