ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی ماہرین اور کوچز کی خدمات حاصل کرلیں
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چار غیر ملکی سمیت پانچ کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر کو بھی ہاکی ٹیم کا فٹنس کوچ بنایا گیا ہے ، چار غیر ملکی کوچز میں ہالینڈ کے 2 آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کوچ بھی شامل ہیں۔
پی ایچ ایف نے ہائی پرفارمنس کوچنگ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چار غیر ملکی کوچز میں ہالینڈ کے ہرمن کروئس ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈائر،ہالینڈ کے باب جوہان ویلڈہوف اور جنوبی افریقا کے کرس بوون شامل ہیں جبکہ جرمنی میں مقیم پاکستان کے عدنان ذاکر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
ہالینڈ کے ہرمن کروئس پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ اور کوچنگ ایڈوائزر ہوں گے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈائر کو فٹنس اور ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے، ہالینڈ کے باب جوہان ویلڈہوف گول کیپنگ کوچ ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے کرس بوون کو اسپورٹس سائیکولوجسٹ مقرر کیا گیا ہے ،عدنان ذاکر کو جونیئر ٹیلنٹ آئیڈنٹی فکیشن کوچ کی ذمہ د اری سونپی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں، ہم کھیل کے ہر پہلو کھلاڑیوں کی تربیت اور اسپورٹس سائنس سے لے کر کوچنگ ایجوکیشن اور ہائی پرفارمنس سسٹمز تک کو دوبارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی مہارت کو اکٹھا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ٹیموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ یہ ماہرین ہمارے مقامی کوچز کی رہنمائی کریں گے اور ایک پائیدار کوچنگ انفراسٹرکچر قائم کریں گے۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر