فیفا ورلڈکپ: آج کی فتح کا دن میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے: محمد صلاح
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر کو پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں فتح دلانے کے بعد ٹیم کے کپتان محمد صلاح نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے اور پوری ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔
آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صلاح نے کہا کہ ہم اس کامیابی کو معمولی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ مصر نے پہلی بار ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے آگے رسائی حاصل کی ہے۔
محمد صلاح نے کہا کہ مجھے ہمیشہ مصر کی جرسی پہننے پر فخر محسوس ہوتا ہے، اس سے بڑھ کر میرے لیے کوئی اعزاز نہیں۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خوش دیکھنا اور اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھنا میرے لیے سب سے بڑی خوشی ہے۔
مصری کپتان نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے، ہم نے بطور ٹیم تاریخ رقم کی اور اس کامیابی کا تمام تر کریڈٹ میرے ساتھی کھلاڑیوں کو جاتا ہے، انہوں نے ہی تاریخ لکھی ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4-2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس کامیابی کے ساتھ مصر نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کی اور اب وہ 7 جولائی کو اٹلانٹا اسٹیڈیم میں پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے آمنا سامنا ہوگا۔
-
آئی سی سی نے 2035 تک بڑے مینز کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی
-
ایران کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا آئندہ ہفتوں میں دورۂ پاکستان متوقع
-
قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود ’صائم ایوب‘ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے
-
15 نومبر 1989، جب وقار یونس اور ٹنڈولکر نے ایک ہی ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا
-
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر چیڈ سئیرز نے سینڈ پیپر کا بھانڈا پھوڑ دیا
-
محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
-
پاکستان پہلی مرتبہ ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف جارحانہ رویہ، احمد شہزاد کی بھارتی ٹیم پر تنقید
-
انڈر 19 فائنل: بھارت نے پاکستان کو 1 وکٹ سے ہرا دیا
-
ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کے بدترین ریکارڈ میں ٹنڈولکر کے برابر آگئے
-
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف
-
سینڈ پیپر معاملے پر محمد حفیظ بھی بول پڑے