July 04, 2026 | 10:07 am

فیفا ورلڈ کپ: کولمبیا نے گھانا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

کولمبیا نے گھانا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی / فوٹو رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں کولمبیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھانا کو1-0سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

کینساس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں کولمبیا کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول جھون آریاس نے پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ پر کیا۔

واضح رہے کہ کولمبیا نے دفاع میں انتہائی منظم کھیل پیش کرتے ہوئے گھانا کو پورے میچ میں ایک بھی شاٹ ہدف پر لگانے کا موقع نہیں دیا اور 0-1 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے ساتھ کولمبیا نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں 7 جولائی کو وینکوور میں اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔