فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا نے کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سخت مزاحمت کرنے والی کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اس کا مقابلہ مصر سے ہوگا۔
میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں مقررہ وقت 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم اضافی وقت کے آخری لمحات میں کیپ ورڈی کے ڈیفینڈر ڈینی بورجیس کے اپنے ہی گول نے ارجنٹینا کو فتح دلا دی۔
ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے کھیل کے پہلے ہاف میں 29 ویں منٹ پر کیا۔ یہ ورلڈ کپ میں میسی کا 20واں گول تھا، جس کے ساتھ وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی سب سے آگے نکل گئے۔
دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 59 ویں منٹ پر برابری حاصل کرلی۔ مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول نہ کر سکیں۔
اضافی وقت شروع ہونے کے صرف دو منٹ بعد لیساندرو مارٹینیز نے طاقتور شاٹ کے ذریعے گول میں تبدیل کر کے ارجنٹینا کو دوبارہ برتری دلائی۔ تاہم کیپ وردے نے ایک بار پھر ہمت نہ ہاری اور سڈنی لوپس کابرال نے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا۔
میچ کے اختتامی دس منٹ میں لیونل میسی کے کارنر پر کیپ ورڈی کے ڈیفینڈر ڈینی بورجیس سے بدقسمتی سے اپنے ہی جال میں گول ہوگیا جس نے ارجنٹینا کی فتح یقینی بنا دی۔
اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ مصر سے ہوگا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان