فیفا ورلڈ کپ: مصر نے نئی تاریخ رقم کردی، آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4-2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا مقررہ اور اضافی وقت 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، جہاں مصری کھلاڑیوں نے چاروں پنالٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کیں جبکہ آسٹریلیا نے 2 پنالٹی اسکور کی۔
مصر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 13ویں منٹ میں امام عاشور نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ آسٹریلیا نے دوسرے ہاف میں واپسی کرتے ہوئے 55 ویں منٹ پر برابری حاصل کی۔
کھیل کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں داخل ہوگیا جس میں مصر کا پلڑا بھاری رہا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مصر کی جانب سے محمد صابر، رامے رابا، محمد صالح اور حسام عبدالمجید نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ مصر نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کی اور اب وہ 7 جولائی کو اٹلانٹا میں پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور کیپ وردے کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر