نواک جوکووچ ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
سابق چیمپئن سربیا کے نواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
راؤنڈ آف 32 کے میچ میں جوکووچ نے فرانس کے آرتھر رینڈرنیک کو 4 سیٹس میں شکست دی۔
ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں سابق چیمپئن نواک جوکووچ نے فرانسیسی کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کے خلاف پہلے 2 سیٹس 7، 5 اور 6، 4 سے جیتے۔
تیسرے سیٹ میں آرتھر رینڈرنیک نے کم بیک کیا اور جوکووچ کے خلاف 6، 1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریکر پر کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اساکا نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو شکست دی، ناومی اساکا کی جیت کا اسکور 6، 1 اور 6، 3 رہا۔
میچز جیو سوپر اور مائیکو سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر