ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اوول کے میدان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں فائنل کھیلنے کا ٹکٹ اپنے نام کرلیا۔
میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلش ویمن ٹیم نے 40 رنز سے میچ اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اپنے ممبرز سے درخواست کی ہے کہ وہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم ضرور آئیں۔
واضح رہے کہ ایم سی سی 2017 کی اُس صورتحال سے بچنا چاہتی ہے جب انگلینڈ کی جیت کے وقت ممبرز اسٹینڈ کی نشستیں خالی تھیں۔
یاد رہے کہ 2017 میں انگلینڈ نے ویمن ورلڈ کپ فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی اور فائنل کے موقع پر 24 ہزار کے قریب تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے جبکہ ممبرز کی نشستیں خالی تھیں اور ممبرز کی نشستیں خالی ہونے کی وجہ سے ایم سی سی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان