فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر راؤنڈ 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
وینکوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دباؤ رکھا اور کھیل کے 10 ویں منٹ پر ہی ایمبولو نے شاندار کک لگاتے ہوئے ٹیم کو پہلی برتری دلا دی۔
پہلے ہاف میں الجزائر نے واپسی کی کوشش کی تاہم سوئس دفاع نے حریف ٹیم کو زیادہ مواقع نہ دیے اور وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے سوئٹزرلینڈ کے حق میں رہا۔
کھیل کے 46 ویں منٹ پر سوئٹزرلینڈ کے ڈین نڈوئے نے اگلا گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔
اس کے بعد الجزائر نے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی لیکن سوئٹزرلینڈ کے مضبوط دفاع کے سامنے اسے کوئی واضح موقع نہ مل سکا اور میچ دو صفر سے سوئٹزرلینڈ کے نام رہا۔
اس کامیابی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ مسلسل چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ سوئس ٹیم اب 7 جولائی کو وینکوور میں کولمبیا اور گھانا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان