فیفا ورلڈ کپ: پرتگال راؤنڈ 32 میں کروشیا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز اور ڈرامائی انداز میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنٹو اسٹیڈیم میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف پرتگال کے نام رہا جس نے کروشیا کے مقابلے میں تیز اور بہتر فٹ بال کھیلی ، مگر گول نہ کرسکی، پہلا ہاف دونوں جانب سے بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
اصل سنسنی خیزی میچ میں دوسرے ہاف سے شروع ہوئی کیوں کہ کروشیا کی ٹیم ابتدا سے ہی اس ہاف میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دی، اُن کے کھلاڑیوں نے پرتگال پر بڑھ چڑھ کر حملے کرنے شروع کئے جس کا نتیجہ بھی اُن کو فورا ََہی مل گیا جب پرچچ نے 53ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچادی۔
کھیل کے 60 ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے گیند کروشیا کے جال میں پہنچادی تھی مگر ریفری نے اُنہیں آف سائید قرار دیا۔
پرتگال کو یہ گول برابر کرنے کے لیے پندرہ منٹ کا انتظار اور سخت جہدوجہد کرنی پڑی، 68ویں منٹ میں ایک کارنر کک پر کروشین کھلاڑی نے پرتگال کے کھلاڑی کو گیند تک پہنچنے سے روکا تو ریفری نے وی اے آر کے ذریعے پرتگال کو پنالٹی ایوارڈ کردی، کرسٹیانو رونالڈو نے اس پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ یہ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مقابلوں میں رونالڈو کا پہلا گول بھی تھا۔
اس کے بعد کروشیا کے حملوں میں مزید تیزی آگئی، 80ویں منٹ میں کروشیا نے گول کردیا مگر اس مرتبہ اُن کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔
کھیل کے 94 ویں منٹ میں پرتگال کے ریموس نے شاندار ہیڈ کے ذریعے گول کرکے پرتگال کو دو ایک کی سبقت دلادی ، دس منٹ کا انجری ٹائم طویل ہونے لگا، میچ 90 منٹ کا تھا مگر سو منٹ سے بھی اُوپر کا وقت ہوگیا، ایسے میں بالکل آخری لمحات میں کروشیا کے ایک موو پر گیند پرتگال کے کھلاڑی کی غلطی سے اُن ہی کے جال میں پہنچ گئی اور گول ہوگیا۔
کروشین کیمپ میں جشن شروع ہوگیا، بینچ پر بیٹھے رونالڈو اور میدان کے اندر پرتگال کے کھلاڑیوں پر مایوسی طاری ہو گئی مگر اس لمحے ریفری کو خیال آیا کہ یہ آف سائیڈ ہوسکتا ہے، پھر وی اے آر کا سہارا لیا گیا، ری پلے دیکھنے والے ریفری جب پلٹے تو سب فیصلے کے منتظر تھے، آف سائیڈ ، ریفری نے فیصلہ سُنادیا اور کروشیا کا گول مسترد ہوگیا۔
اب جشن منانے کی باری پرتگال کے کھلاڑیوں کی تھی، کروشیا کے تجربہ کار اور عمر رسیدہ لوکا موڈرچ سمیت کروشیا کے کھلاڑی حیران و پریشان ہوگئے، کروشیا کے حامی تماشائی بھی مشتعل ہوگئے، میدان پر پانی کی خالی بوتلوں کی برسات ہوگئی۔
اس موقع پر ریفری سے بحث بھی ہوئی مگر فیصلہ اٹل تھا، چند لمحوں کا جو کھیل رہ گیا تھا وہ پورا ہوا اور پرتگال کی ٹیم کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں 6 جولائی کو ڈیلاس میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر