پی ایچ ایف نے ڈچ کوچ ہرمن کروئس سے معاہدہ طے کرلیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈچ کوچ ہرمن کروئس کو نیشنل ہاکی کوچنگ ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔
ہرمن کروئس عالمی شہرت یافتہ ڈچ ہاکی کوچ اور ہائی پرفارمنس ماہر ہیں اور ان کی تقرری ابتدائی طور پر 2 سال کے لیے کی گئی ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ نئے ایڈوائزر سینئر اور جونیئر قومی ٹیموں کی کوچنگ اور ترقی میں رہنمائی کریں گے۔
محی الدین وانی نے بتایا کہ ہرمن کروئس ہاکی ورلڈ کپ کے آغاز سے قومی ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور یہ تقرری قومی ہاکی کی بحالی کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی میں جدید کوچنگ، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
صدر محی الدین وانی نے کہا کہ پی ایچ ایف پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے مزید عالمی معیار کے کوچز لارہی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ایشین گیمز سمیت اہم ایونٹس کی تیاری کی قیادت ہرمن کروئس کریں گے۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر