فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے بوسنیا کو 2-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبان امریکا نے ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
اس کامیابی کے بعد امریکا کا پری کوارٹر فائنل میں 6 جولائی کو سیئٹل میں بیلجیئم سے مقابلہ ہوگا، جس نے اسی روز اضافی وقت میں سینیگال کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
امریکا کی جانب سے پہلا گول فولارن بالوگن نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں کیا۔ دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں امریکا کے فولارن بالوگن کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد امریکا کو بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
ایک کھلاڑی کی کمی کے باوجود امریکی ٹیم دباؤ کا شکار نہ ہوئی اور 82ویں منٹ میں ملک تلمان نے شاندار فری کک پر گول کرکے ٹیم کی برتری دگنی کردی۔
میچ کے اختتام پر امریکا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر