July 01, 2026 | 11:42 am

ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کے 2 کھلاڑی امریکا کی نمائندگی کریں گے

ایونٹ 26 جولائی سے 16 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ا

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم تو شرکت نہیں کرے گی لیکن پاکستان کے 2 کھلاڑی ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ میں امریکا کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کے دو کھلاڑی پرویز اقبال اور عارف صدیقی امریکا کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں منتخب ہوگئے ہیں۔

پرویز اقبال پاکستان کی جانب سے کئی انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں جبکہ عارف صدیقی پاکستان ویٹرنز ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ دونوں کھلاڑیوں امریکا کی 65 سال سے زائد عمر کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایونٹ 26 جولائی سے 16 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا جس میں 23 ممالک کی 120 ٹیمیں 6 مختلف ایج کیٹیگریز میں شرکت کریں گی۔

مزید خبریں