July 01, 2026 | 10:15 am

فٹنس مسائل سے دوچار محمد رضوان اور سعود شکیل کی نیٹ سیشن میں ٹریننگ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے) میں لگائے گئے ریڈ بال کیمپ کا آج آخری روز ہے۔

فٹنس مسائل سے دوچار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بھی نیٹ سیشن میں ٹریننگ کی۔

پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے ریڈ بال کیمپ میں محمد رضوان اور سعود شکیل کا گزشتہ روز فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر بیٹنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا اور اس کیمپ کے دوران این سی اے کوچز سمیت نیشنل ٹیم کوچز نے کھلاڑیوں کے اسکلز پر کام کیا۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سیناریو بیسڈ میچز اور پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں