July 01, 2026 | 09:13 am

میزبان میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

میکسیکو نے ایکواڈور کیخلاف مقابلہ 2-0 سے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا / فوٹو رائٹرز

میزبان میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

خراب موسمی حالات کے باعث میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز ایک گھنٹے کی تاخیر سے ہوا، تاہم میزبان ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 22 ویں منٹ میں پہلا گول کردیا، اس کے بعد31ویں منٹ میں راؤل جیمنز نے گیند جال میں پہنچا کر اسکور 0-2 کر دیا۔

میچ کے اضافی وقت میں ایکواڈور کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ گئیں جب پیئرو ہنکاپیے کو میکسیکو کے فارورڈ سانتیاگو گیمنز کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

واضح رہے کہ میکسیکو نے 40 برس بعد پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ میزبان میکسیکو نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں 5 جولائی کو میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں اس کا مقابلہ انگلینڈ اور کانگو ڈی آر کے درمیان ہونے والے راؤنڈ آف 32 کے فاتح سے ہوگا۔

مزید خبریں