ایمباپے کے دو گول، فرانس نے سوئیڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ 32 کا میچ نیویارک اسٹیڈیم میں فرانس اور سوئیڈن کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرانس نے سوئیڈن کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دونوں ملکوں کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے اس اہم میچ میں کپتان کائلین ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا اور ٹیم کے لیے 2 گول اسکور کیے اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد 18 تک پہنچا دی۔
فرانسیسی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں سوئیڈن کے گول پر مسلسل حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ایمباپے نے زبردست شاٹ کے ذریعے فرانس کو برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں بھی فرانس کا دباؤ برقرار رہا اور 53 ویں منٹ پر بریڈلی بارکولا نے شاندار فنش کے ذریعے اسکور 0-2 کر دیا، میچ کے 74ویں منٹ میں ایمباپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کرکے فتح پر مہر لگا کر دی۔
اس کامیابی کے ساتھ فرانس نے پری کوارٹر فائنل راؤند 16 میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ 4 جولائی کو فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں پیراگوئے سے ہوگا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر