پی سی بی نے فٹنس کے حوالے سے سختی سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنالی ہے: سلمان علی آغا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فٹنس کے حوالے سے سختی سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنا لی ہے۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میں ضرور تینوں فارمیٹ کھیلتا ہوں لیکن اس وقت میرا فوکس صرف ریڈ بال کرکٹ ہے ، تینوں فارمیٹ کھیلنے کے لیے ہی نہیں بلکہ فٹنس ویسے ہی بہت ضروری ہے فٹ نہیں ہوں گے تو انجری ہو گی ، پروفیشنل ہیں ہمیں پیسہ ملتا ہے ، اس کے لیے آپ کو فٹ رہنا ہے ، ہم بچپن سے جو چاہ رہے تھے وہ ہمیں مل رہا ہے ، تو پھر ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود کو فٹ رکھیں اور ہمیں فٹنس کا وہ معیار رکھنا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ضروری ہے۔
سلمان علی آغا نے بتایا کہ این سی اے کیمپس صرف گراؤنڈ تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ کھلاڑیوں کے لیے انگلش کی کلاسز اور دماغی طور پر مضبوط کرنے کے لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ این سی اے کیمپ میں گراؤنڈ سے ہٹ کر بھی ہمیں لیکچرز دیے جا رہے ہیں ، ہماری انگلش کی کلاسز بھی ہوتی ہیں ، دماغی طور پر مضبوط کرنے کے لیکچرز ہوئے ، ماہرین نے ہمیں بتایا ہے کہ دباؤ کا کیسے مقابلہ کرنا ہے ، ذہنی طور پر مضبوط ہوئے ہیں ، کیمپ میں ہر اس چیز پر فوکس کیا گیا ہے جس کی پروفیشنل کھلاڑیوں کو ضرورت ہوتی ہے۔
پری سیزن کیمپ کے بارے میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا پری سیزن کیمپ لگانے کا فیصلہ بہت اچھا تھا ،تین فارمیٹ کی وجہ سے ٹائم کم ملتا ہے ، اب آف سیزن میں مختلف چیزوں پر کام کیا ، لگاتار ٹیسٹ میچز آ رہے ہیں ، پانچ مسلسل ٹیسٹ ہیں ، پھر دو ٹیسٹ ہوم گراؤنڈ پر ہیں ، اس لیے ریڈ بال کرکٹ کے لیے تیاری پر فوکس رہا ہے اور اس کا فرق نظر بھی آئے گا۔
ماضی کے کیمپس کے مقابلے میں یہ کیمپ کیسے مختلف ہے اس بارے میں انہوں نے کہا کہ نئے ٹیسٹ ہوئے جو ماضی میں نہیں ہوئے ، کیمپ صبح 6 بجے شروع ہوتے رہے ہیں ، پورا پورا دن اکٹھے گزارا ، تھکاوٹ کے عادی ہو گئے ہیں ، عادی ہونا ٹیسٹ میچز کے لیے بہت ضروری ہے ، بے شک لاہور کا موسم بہت سخت ہے ، لیکن پروفیشنل ہونے کے ناطے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا ہے ، جب آپ عادی ہوں تو پھر موسم کی وجہ سے مسائل نہیں بلکہ فائدہ ہوتا ہے اگرچہ جہاں کھیلنا ہے وہاں اتنی گرمی نہیں ہے جتنی یہاں ہے لیکن ہمیں سخت ٹریننگ وہاں کام آئے گی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ انفرادی طور پر مجھے لگتا تھا کہ دو تین چیزوں پر کام کرنا ہے ، ان پر کام کیا ، میرا آغاز اچھا ہوتا تھا لیکن میں لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہا ، یہ میرا مسئلہ ہی نہیں دوسرے بیٹرز کا بھی ہے ، اس پر بہت کام کیا کہ بڑے رنز کیسے کرنے ہیں ، ، 60 ، 70 کو سنچری اور پھر ڈیڑھ سو کی طرف کیسے لے کر جانا ہے۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان